روسی صدر نے آذربائجان سے معافی مانگ لی۔ تاہم انہوں نے طیارہ گرانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
ماسکو (ویب ڈیسک) روسی صدر نے آذربائجان سے معافی مانگ لی۔ تاہم انہوں نے طیارہ گرانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ طیارے کو روسی ایئر ڈیفنس نے غلطی سے مار گرایا تھا۔ مگر روسی صدر نے اپنی غلطی تسلیم کیے بغیر معافی مانگ لی ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔