کولمبیا کے بدنام زمانہ ڈان اور بڑے منشیات فروشوں میں سے ایک، میڈیلن کارٹیل کے ایک اہم آپریٹر کو امریکہ میں 25 سال قید کی سزا کاٹنے کے بعد رہا کر کے جنوبی امریکہ واپس بھیج دیا گیا ہے

اوچووا اور اس کے بھائیوں نے ستر کی دہائی کے آخر اور اسی کی دہائی کے شروع میں کوکین کی سمگلنگ اور خرید وفروخت سے بےشمار دولت کمائی۔ اس دولت کی وجہ سے 1987 میں انہیں عالمی جریدے نے ارب پتی افراد کی لسٹ میں بھی شامل کیا۔
بگوٹا (ویب ڈیسک) کولمبیا کے بدنام زمانہ ڈان اور بڑے منشیات فروشوں میں سے ایک، میڈیلن کارٹیل کے ایک اہم آپریٹر کو امریکہ میں 25 سال قید کی سزا کاٹنے کے بعد رہا کر کے جنوبی امریکہ واپس بھیج دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 67 سالہ اوچوا طویل قید کی سزا پوری کرنے کے بعد گزشتہ روز بوگوٹا کے ہوائی اڈے پر پہنچے۔ ہوائی جہاز سے باہر نکلنے کے بعد، کارٹیل کے سابق باس سے امیگریشن حکام نے بلٹ پروف جیکٹ میں ملاقات کی۔ اسے حراست میں لینے کے لیے پولیس موقع پر موجود نہیں تھی۔