پہلے ٹیسٹ میچ میں انڈیا کا آسٹریلیا کے خلاف زبردست وار

آسٹریلیا(ویب ڈیسک) آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ انڈیا کا بہترین جوابی وار۔ تفصیلات کے مطابق انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں انڈیا کی پوری ٹیم 150 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس کے بعد انڈیا ٹیم کے بالروں نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم 104 رنز پر آؤٹ کر دی۔ دوسری اننگز میں انڈیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق انڈیا کے358 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ انڈیا کو آسٹریلیا پر 404 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button