فوجی عدالت سے 25 سویلینز کو سزا پر یورپی یونین کا تشویش کا اظہار

یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ ICCPR کے قواعد کے مطابق ہر فرد کو آزاد اور غیر جانبدار عدالت میں مقدمے کی سماعت کا حق حاصل ہے۔
برسلز (ویب ڈیسک) فوجی عدالت سے 25 سویلینز کو سزا پر یورپی یونین کا تشویش کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے فوجی عدالت کی طرف سے 25 شہریوں کو سنائی جانے والی سزاؤں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “یہ فیصلے ان کمٹنٹس سے متصادم ہیں جن کا پاکستان نے عالمی دنیا کے ساتھ وعدہ کر رکھا ہے۔ یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ ICCPR کے قواعد کے مطابق ہر فرد کو آزاد اور غیر جانبدار عدالت میں مقدمے کی سماعت کا حق حاصل ہے۔