امریکی صدر پانامہ پر چڑھ دوڑے۔ بحری راستے کے استعمال کی فیس زیادہ قرار دے دی۔ حکومت سنبھالتے ہی بحری راستے پر کنٹرول کرنے کے عزم کا اظہار

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں نو منتخب صدر ٹرمپ نے نہر سے گزرنے والے جہازوں پر پاناما کی طرف سے عائد ٹیرف پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جو عالمی تجارت کے لیے ایک اہم بحری راستہ ہے۔
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر پانامہ پر چڑھ دوڑے۔ آبی راستے کے استعمال کی فیس زیادہ قرار دے دی۔ حکومت سنبھالتے ہی بحری راستے پر کنٹرول کرنے کے عزم کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاناما کینال کے استعمال کے لیے پانامہ کی جانب سے وصول کی جانے والی فیسوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں حد سے زیادہ قرار دے دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اقتدار میں واپس آ کر پاناما کے بحری راستے کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں نو منتخب صدر ٹرمپ نے نہر سے گزرنے والے جہازوں پر پاناما کی طرف سے عائد ٹیرف پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جو عالمی تجارت کے لیے ایک اہم بحری راستہ ہے۔