ایلون مسک کے مشورے پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے میڈیکل رپورٹس بالخصوص ایکسرے اور سی ٹی سکین پر رائے لی جانے لگی

نیو یارک ( ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے ذریعے میڈیکل رپورٹس بالخصوص ایکسرے اور سی ٹی سکین پر رائے لی جانے لگی، معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) کے مالک ایلون مسک نے صارفین کو اپنی رپورٹس مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم “گروک” پر پوسٹ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ طبی ماہرین اس بات پر سخت پریشان ہیں کہ یہ مریضوں کی پرائیویسی کے اصولوں کے خلاف ہے۔ تاہم کچھ طبی ماہرین اس عمل کو آئندہ کے لیے بہترین قرار دے رہے ہیں کہ اگر “گروک” نے درست تشخیص کر دی تو اسے دوسری رائے کے لیے بہترین ذریعہ سمجھا جائے گا