اکتوبر میں اسرائیلی ہوائی حملے میں ایرانی نیوکلیئر تنصیبات کو ٹارگٹ کیا گیا۔ انٹیلی جنس ذرائع ۔

واشنگٹن ( وہب ڈیسک) اکتوبر میں اسرائیلی ہوائی حملے میں ایرانی نیوکلیئر تنصیبات کو ٹارگٹ کیا گیا۔ انٹیلی جنس ذرائع ۔ تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اکتوبر کی 25 تاریخ کو اسرائیل نے ایرانی دارالحکومت تہران کے نواح میں واقع ایک کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا جہاں پر مبینہ طور پر یورینیم کی افزودگی کی جاتی تھی۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ کمپلیکس عرصہ دراز سے مشکوک سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہا تھا اور اسرائیل کے نشانے پر تھا۔ سال 2023 میں ایران نے اس یونٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔ جبکہ ایرانی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری نہیں کر رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button