امریکہ برفانی طوفان کی زد میں۔ سات ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ۔ 30 ریاستوں کے متاثر ہونے کا خدشہ

برفانی طوفان سے مزید ریاستوں کے متاثر ہونے کا بھی امکان ہے اور برفانی طوفان کی وجہ سے مختلف حادثات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ برفانی طوفان کی زد میں۔ سات ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ۔ 30 ریاستوں کے متاثر ہونے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ شدید برفبانی طوفان کی زد میں ہے۔ برفانی طوفان کی شدت کی وجہ سے سات ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ امریکی ریاستیں کنساس اور میسوری اب تک طوفانی برف باری سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔ ان دونوں ریاستوں میں ریکارڈ برف باری جاری ہے اور فرجہ حرارت بھی ریکارڈ حد تک گر چکا ہے۔ ان ریاستوں میں کی دس انچ سے زائد برف جم چکی ہے اور مزید برف باری جاری ہے۔
برفانی طوفان سے مزید ریاستوں کے متاثر ہونے کا بھی امکان ہے اور برفانی طوفان کی وجہ سے مختلف حادثات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں