سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

ریاض ( ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ وزیر اعظم کی 6 ماہ میں سعودی ولی عہد سے پانچویں ملاقات، بین الاقوامی و علاقائی و باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے “ون واٹر” سمٹ کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں سب اہم ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ہوئی ہے۔ 6 ماہ کے دوران ہونے والی پانچویں ملاقات میں سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔ اس ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی سمیت غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ، تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔