امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارتی اختیار استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی سزا معاف کر دی

واشنگٹن ( ویب ڈیسک) امریکی محکمہ انصاف کا اسقاط حمل ، امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارتی اختیار استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی سزا معافی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو اسلح و منشیات رکھنے اور ٹیکس کے معاملات میں جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی تھی۔ صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو معافی نہیں دیں گے مگر ایک صدر ایک باپ کے سامنے بے بس ہو گیا۔ صدر بائیڈن نے اپنے بیٹے کے کیسز کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے انصاف کے اسقاط حمل کا نام دے دیا۔ صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ انکے بیٹے کو سنگل آؤٹ کر کے ناانصافی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سے پہلے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ دور کے آخر میں اپنے داماد کے والد کی سزا معاف کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button