لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو طیارے ایک دوسرے سے ٹکرانے سے بچ گئے

واقعہ اس لحاظ سے بہت اہم ہے کہ چند روز قبل جنوبی کوریا کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسلنے سے تباہ ہوا ہے۔
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو طیارے ایک دوسرے سے ٹکرانے سے بچ گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے ایک طیارے کو ہنگامی طور پر رن وے عبور کرنے سے روکنے کی ہدایت کی۔ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے ایک طیارے کو اس وقت روک دیا جب دوسرا طیارہ رن وے سے ٹیک آف کر رہا تھا۔ واقعہ اس لحاظ سے بہت اہم ہے کہ چند روز قبل جنوبی کوریا کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسلنے سے تباہ ہوا ہے۔