امریکا میں ہوٹل کے باہر کار میں پُراسرار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کی وجہ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں
لاس ویگاس (ویب ڈیسک) امریکا میں ہوٹل کے باہر کار میں پُراسرار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر مشہور کار ساز کمپنی ٹیسلا کی الیکٹرک کار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ سات افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کی وجہ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ جس ہوٹل کے باہر دھماکہ ہوا وہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت ہے اور جس کمپنی کی گاڑی میں دھماکہ ہوا ہے اس کے مالک امریکی صدر کے مشیر اور معروف بزنس مین ایلون مسک ہیں۔