دنیا کا معمر ترین شخص 112 سال کی عمر میں دنیا فانی سے رخصت

لندن(ویب ڈیسک) دنیا کا معمر ترین شخص 112 سال کی عمر میں دنیا فانی سے رخصت۔ تفصیلات کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 25 نومبر کو دنیا کا معمر ترین شخص لندن کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں واقع ایک کیئر ہوم میں انتقال کر گیا۔ مرنے والے شخص کا نام جان تھا، جان کے خاندان کے افراد نے جان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ جان انگلینڈ کے شہر لیور پول میں پیدا ہوئے اور وہاں پر ہی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ جان کی شادی 1942 میں ہوئی ان کی بیوی 1986 میں وفات پا گئیں تھیں۔ اطلاعات کے مطابق 100 سے 110 سال عمر میں جان کو ہر سال ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی طرف سے سالگرہ کا کارڈ موصول ہوتا تھا۔ ملکہ برطانیہ جان سے تقریباً 14 سال چھوٹی تھیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام نے جان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button