اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو برطانیہ آئے تو گرفتار کر لیں گے

لندن(ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو برطانیہ آئے تو گرفتار کر لیں گے تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم آگر برطانیہ آئے توعالمی فوجداری عدالت کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کی پیروی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ نے ہمیشہ عالمی قوانین پر عمل کیا ہے۔ اس سے پہلے اٹلی اور نیدرلینڈ بھی اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے چکے ہیں۔یاد رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نےگزشتہ ہفتےغزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔