دولہا کو پہنایا گیا نوٹوں کا 15 فٹ لمبا ہار باراتیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ہار کی مالیت ایک لاکھ روپے تھی۔

دلہے کی بجائے ہار مرکز نگاہ بنا رہا۔ باراتیوں نے ہار کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں
کوٹ ادو (نمائندہ خصوصی) دولہا کو پہنایا گیا نوٹوں کا 15 فٹ لمبا ہار باراتیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ہار کی مالیت ایک لاکھ روپے تھی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے مقامی میرج ہال میں ہونے والی مشوری برادری کی شادی میں دولہا کا نوٹوں کا 15 فٹ لمبا ہار توجہ کا مرکز بن گیا۔ باراتیوں نے ہار کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ عاصم نامی دولہا کو اسکے انکل کی جانب سے منفرد تحفہ دیا گیا تھا۔ جبکہ ہار کی مالیت ایک لاکھ روپے تھی۔