منفرد سیلون ، بال کٹوانے والوں کے لیے لائبریری

لورالائی(ویب ڈیسک) بلوچستان کے شہر لورالائی میں منفرد سیلون جہاں بال کٹوانے آنے والے گاہکوں کے لیے کتابوں کا خزانہ موجود ہے۔ اپنی باری کا انتظار کر رہے گاہک اپنے پسندیدہ موضوع کی کتابوں کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ اس منفرد سیلون کے مالک کے مطابق جب سے اس نے اپنے سیلون میں لائبریری بنائی ہے اس کے گاہکوں میں اضافہ ہو گیاہے۔