ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ۔

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ۔ ڈی سی بہاولنگر نے ہسپتال کے تمام شعبوں ، وارڈز اور ایمرجنسی کا معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ان کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (ہیلتھ) بھی موجود تھے. انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں ، وارڈز اور ایمرجنسی کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی میں ہر مریض کے پاس جاکر فرداً فرداً انکی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے اور علاج معالجے اور مریضوں کی نگہداشت میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری بھی چیک کی اور ضلعی ہسپتال میں صفائی اور سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا اور ہسپتال میں طبی سہولیات کے ساتھ صفائی کا معیار بھی اعلی درجے تک لے جانے کے لیے تمام وسائل اور کاوشیں بروئے کار لائی جائیں