صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل۔ ایک ہزار کلو تیار جعلی دودھ تلف کر کے یونٹ بند کر دیا

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعلی دودھ کا استعمال معدہ، آنتوں اور جگر کے موزی امراض میں مبتلا کرتا ہے۔ جعلسازی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی) صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل۔ ایک ہزار کلو تیار جعلی دودھ تلف کر کے یونٹ بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سیدوالہ میں ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مار کر ہزار کلو تیار جعلی دودھ پکڑ لیا۔ جعلی دودھ تلف کر کے یونٹ بند کو بند کر دیا گیا اور ملک کلیکشن سینٹر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دودھ تیار کرنے والا دو سو پچھتر کلو پاؤڈر، گھی، چلر، مکسر اور مشینیں ضبط کی گئیں۔ موقع پر دودھ کے کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ دودھ کی تیاری میں پاؤڈر، کیمیکل اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ ضروری ریکارڈ اور یونٹ ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔ یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات الارض کی بہتات پائی گئی۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعلی دودھ کا استعمال معدہ، آنتوں اور جگر کے موزی امراض میں مبتلا کرتا ہے۔ جعلسازی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری اپنے اردگرد موجود ملاوٹ مافیا کے خلاف 1223 پر شکایات کا اندراج کروائیں۔