ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یزمان کا اچانک دورہ۔ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیااور دستیاب طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی

ڈپٹی کمشنر بہاول پورنے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یزمان میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور ہسپتال کے احاطے میں سدا بہار پودے لگانے کی ہدایت کی۔

بہاول پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یزمان کا اچانک دورہ کیااور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔ڈپٹی کمشنر بہاول پورنے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یزمان کے شعبہ ایمرجنسی، شعبہ آؤٹ ڈور، فارمیسی اور ڈائلاسز یونٹ سمیت ہسپتال کے مختلف وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر یزمان اور سی ای او ہیلتھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ادویات کا اسٹاک چیک کیا۔ نیز پتھالوجیکل لیب، ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور دیگر شعبوں میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میڈیکل آفیسرز و پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہمی کے لئے کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پورنے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یزمان میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور ہسپتال کے احاطے میں سدا بہار پودے لگانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button