موٹر ویز اور ہائی ویز پر محفوظ خوراک کی فراہمی کا مشن، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کمر کس لی۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں کا سکھیکی سروس ایریا اور پنڈی بھٹیاں انٹرچینج پر کریک ڈاؤن۔

موٹر ویز، بس سٹینڈ، لاری اڈے، جی ٹی روڈ پر موجود فوڈ پوائنٹس کی کسی بھی وقت سرپرائز چیکنگ کی جاسکتی ہے۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی

پنڈی بھٹیاں ( مہر مجاہد علی) موٹرویز اور ہائی ویز پر محفوظ خوراک کی فراہمی کا مشن، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کمر کس لی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا سکھیکی سروس ایریا اور پنڈی بھٹیاں انٹرچینج پر کریک ڈاؤن 7 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 6 کو 1 لاکھ روپے کے جرمانے عائد، 32 لیٹر رینسڈ آئل، بھاری مقدار میں گلے سڑے لیموں، سبزیاں اور حشرات متاثرہ پانی موقع پر تلف، سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نا کرنے اور لازم ریکارڈ کی عدم دستیابی پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ فریزر کی انتہائی خستہ حالت، گوشت اور ڈیری آئٹمز اکٹھی رکھی پائی گئیں ۔ فاسٹ فوڈ کے لیے رینسڈ آئل گلی سڑی سبزیاں اور ٹوٹے انڈوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔ ایکسپائرڈ اشیاء ڈسپلے میں رکھی پائی گئیں۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ موٹر ویز، بس سٹینڈ، لاری اڈے، جی ٹی روڈ پر موجود فوڈ پوائنٹس کی کسی بھی وقت سرپرائز چیکنگ کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button