پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

والدین کو چاہیے کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بچوں کو پولیو جیسی موذی مرض سے بچایا جا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر
عارف والہ(ویب ڈیسک) پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کی مہم کا آغاز ٹی ایچ کیو ہسپتال عارف والا میں کیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم کی تقریب ٹی ایچ کیو ہسپتال عارف والا میں منعقد کی گئی، پولیو مہم پانچ روز تک جاری رہے گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر عارف والا میر رومان خلیل اور ڈی ڈی ایچ او سید عثمان مسعود نے مہم کا افتتاح باقاعدہ ربن کاٹ کر اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر کیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عارف والا کا کہنا تھا پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گئی، والدین کو چاہیے کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بچوں کو پولیو جیسی موذی مرض سے بچایا جاسکے۔