عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید طبی آلات سے آراستہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا ہے

نئے بننے والے ہسپتال سے صحبت پور کی عوام صحت کی جدید سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔ وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ

صحبت پور(ویب ڈیسک) عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید طبی آلات سے آراستہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے ضلع صحبت پور کی عوام کو صحت کی اہم اور جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے سابق ایم پی اے اور سپیکر صوبائی اسمبلی مرحوم ظہور حسین کھوسہ میموریل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کردیا ۔ اس حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں محکمہ صحت ۔ بی اینڈ آر قبائلی عمائدین اور معززین شہر نے بھرپور شرکت کی ۔ ڈی ایچ او اور ایم ایس نے صوبائ منسٹر کو ہسپتال میں الٹراساونڈ ۔ ایکسرے مشین ۔ بلڈ کلیکشن سسٹم ۔ امراض قلب و دیگر مختلف شعبوں کا معائینہ کروایا جبکہ متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر کو بریفننگ دی ۔ اس موقع پر وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے اس موقع پر کہا کہ نئے بننے والے ہسپتال سے صحبت پور کی عوام صحت کی جدید سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button