وزیراعظم پاکستان کا اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان

صحت کا شعبہ انتہائی اہم ہے، جس کے ذمے انسانی جانیں بچانے کا اہم فریضہ ہے، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا قائداعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ انتہائی اہم اور حساس ہے، شعبہ صحت کے ذمے انسانی جانیں بچانے کا اہم فریضہ ہے۔ وزیراعظم نے ہیلتھ ٹاور کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کے حوالے سے فوری طور پر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔