معصوم پھولوں کی زندگیاں بچانے کا مشن سندس فاؤنڈیشن کے زیر انتظام تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریض بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ

معصوم پھولوں کی زندگیاں بچانے کا مشن سندس فاؤنڈیشن کے زیر انتظام تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریض بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ
حافظ آباد(ویب ڈیسک) معصوم بچوں کی زندگیاں بچانے کا مشن سندس فاؤنڈیشن کے سنگ۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے شکار بچوں کے لئے سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا بلڈ ڈونیشن کیمپ کے ارگنائزر ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران عباس چدھڑ کا کہنا تھا کہ ہم شہریوں کو شادی سے پہلے تھیلیسیمیا اور ایمو فیلیا کا ٹیسٹ کروانا چاہیے بلڈ کی کمی سے زندگی کی چلتی سانسیں رک جاتی ہیں اس موقع پر چیرمین سندس فاونڈیشن کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے شکار بچوں کی خوشی بھی دیدنی تھی بلڈ ڈونیشن کیمپ میں سینکڑوں افراد نے بلڈ ڈونیٹ کیا ہے۔ شہریوں کی جانب سے سندس فاونڈیشن کے انسانی خدمت کے جذبے کو سراہا گیا ہے۔