محکمہ صحت کی ملازمہ کے مبینہ اغواء کا واقعہ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس پر ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عمران انور نے ساتھیوں سمیت رورل ہیلتھ سنٹر کی ملازمہ کو اغواء کیا ہے

چشتیاں(حافظ جاوید سے) محکمہ صحت کی ملازمہ کا مبینہ اغواء کا واقعہ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس پر ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بنیادی صحت مرکز کی ملازمہ کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا۔ پولیس نے اغواء شدہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس اور تین دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا ہے کہ ایم ایس شادی شدہ 30 سالہ لبنیٰ سرور پر بری نظر رکھتا تھا۔ رورل ہیلتھ سنٹر کی ملازمہ گھر سے اپنی ڈیوٹی پر گئی تھی۔ ملزمان لڑکی اور اس کے نابالغ بچے کو کار میں اغواء کر کے لے گئے۔ ایف آئی آر میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عمران انور ہسپتال کی دائی بشیراں بی بی ٫ ارشد مٹھو اور فرزانہ نامی خاتون کو نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button