پنجاب فوڈ اتھارٹی، بہاولنگر کی جانب سے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

سیمینار کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی یہ کاوش قابلِ تحسین ہے، اور اس طرح کے آگاہی سیشنز کو مزید فروغ دیا جانا چاہیے تاکہ صحت مند خوراک اور فوڈ سیفٹی کے متعلق شعور اجاگر کیا جا سکے۔
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی، بہاولنگر کے زیر اہتمام گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں فوڈ سیفٹی اور متوازن غذا کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں ماسٹر ٹرینر حافظ احمد سعید نے متوازن غذا اور صحت بخش خوراک کی اہمیت پر تفصیلی لیکچر دیا، جبکہ ریسرچ آفیسر میڈم ریحانہ نے طلبہ کو صحت دشمن عناصر کے خلاف موجودہ قوانین اور ان کے نفاذ کے بارے میں آگاہ کیا۔ سیمینار میں طلبہ اور کالج انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی اور فوڈ سیفٹی کے متعلق سوالات بھی کیے۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی یہ کاوش قابلِ تحسین ہے، اور اس طرح کے آگاہی سیشنز کو مزید فروغ دیا جانا چاہیے تاکہ صحت مند خوراک اور فوڈ سیفٹی کے متعلق شعور اجاگر کیا جا سکے۔