معروف ماڈل اور ٹک ٹاکر لائبہ طارق ڈینگی وائرس میں مبتلا، لیبارٹری رپورٹ پازیٹو آگئی۔ علاج کے لیے لاہور کے نجی ہسپتال پہنچ گئیں۔

ضلع میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے شہری پریشان۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کارکردگی نظر نہیں آرہی۔
اوکاڑہ (ویب ڈیسک) معروف ماڈل اور ٹک ٹاکر لائبہ طارق ڈینگی وائرس میں مبتلا، لیبارٹری رپورٹ پازیٹو آگئی۔ علاج کے لیے لاہور کے نجی ہسپتال پہنچ گئیں۔ ضلع میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے شہری پریشان۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کارکردگی نظر نہیں آرہی۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کی رہائشی معروف ماڈل اور ٹک ٹاکر لائبہ طارق ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔ لیبارٹری سے کرائی گئی رپورٹ پازیٹو اگئی۔ ماڈل لائبہ طارق ڈینگی وائرس بخار کا علاج کرانے کے لیے لاہور کے نجی ہسپتال پہنچ گئیں۔ معروف ماڈل اور ٹک ٹاکر کا نیو سونگ اسی ہفتے ہی ریلیز ہوا۔ ضلع کے مختلف علاقوں سے کئی مریض پہلے ہی ڈینگی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ضلع انتظامیہ کو ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے فوری طور پر پہلے ہی اقدامات اٹھانے چاہیے تھے ڈینگی وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں