پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر نے ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

خوراک کی پروڈکشن سے وابستہ ہر چھوٹے بڑے کاروبار کی سختی سے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کو روکا جا سکے۔
بہاولنگر(ویب ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر نے ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،گزشتہ ماہ میں 4 ہزار لٹر غیر معیاری دودھ،82 کلو چائنہ نمک،34 کلو ناقص پتی،17 لٹر آئل تلف کیا گیا،نومبر میں 1600 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی گئی،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 118 فوڈ یونٹس کو 11 لاکھ 72 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کردیے گئے۔ بہاولنگر 7 دسمبر:ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولنگر میں سینکڑوں فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی۔گزشتہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر 4 فوڈ بزنس کو بہتری تک کام سے روک دیا گیا۔اس ماہ 1600 فوڈ پوائنٹ کی انسپکشن کی گئی۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 118 فوڈ پوائنٹ کو 11 لاکھ 72 ہزار روپے جرمانے کئے گئے ہیں۔ہزاروں کلو گرام ناقص خوراک تلف کر دی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کی پروڈکشن سے وابستہ ہر چھوٹے بڑے کاروبار کی سختی سے نگرانی کی جارہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری ملاوٹ اور جعل سازی کے خاتمے کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔