ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل شروع کردیا گیا ہے. ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی

مضر صحت اور ملاوٹ والی اشیاء خوردونوش بنانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

حافظ آباد(ویب ڈیسک) حافظ آباد میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل شروع کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں ٹوٹے اور گندے انڈے، نان ٹریس ایبل اجزاء موقع پر تلف، اور مشینری لیبل ریلز بھی ضبط کی گئی، ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق حافظ آباد معروف بیکری یونٹ اور نمک یونٹ کی پروڈکشن کو بند کر دیا گیا ہے اور مزید بھی شہر کی کے پوائنٹس پر واقع بیکرز کو قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا ،پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر کاررواٸیاں عمل میں لاٸی گٸیں۔ترجمان فوڈاتھارٹی نے بتایا صفائی کے انتہاٸی ناقص حالات، پروڈکشن ایریا میں گندے ٹوٹے انڈے پاٸے گٸے۔انتہائی لازم ریکارڈ، تیار اشیاء پر تاریخ تنسیخ عدم موجود پائی گئی۔میٹھی مٹھائیاں بھی ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے تیار کی جارہی تھیں۔یونٹ میں موجود لیبل، پیکنگ مشین، اوون سمیت دیگر اشیاء ضبط کرلی گٸیں۔شہری اشیاء کی خریداری سے پہلے ایکسپاٸری تاریخ لازمی پڑھنے کی عادت اپناٸیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button