صحت دشمن عناصر کے دن گنے جاچکے! پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاررواٸیاں تیز

جعلسازی میں ملوث عناصر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہری بازار سے اشیاء خورونوش خریدنے سے پہلے لیبل اور ایکسپائری ضرور دیکھیں۔

نارووال(نیوز ڈیسک) صحت دشمن عناصر کے دن گنے جاچکے! پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کاررواٸیاں تیز کر دی ہیں۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ظفروال میں واقع معروف برینڈ کے ویٸر ہاٶس کی چیکنگ کی ہے، دوران چیکنگ 730کلو ایکسپاٸرڈ بسکٹس، نمکو اور سنیکس سمیت دیگر اشیاء تلف کر کے سخت وارننگ جاری کردی ہے۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایکسپاٸرڈ مال برآمد ہونے پر کاررواٸی عمل میں لاٸی گٸی ہے۔ تلف کی گٸی اشیاء میں ایکسپاٸرڈ نمکو، بسکٹس، سنیکس اور پنی چاول شامل تھیں۔ معروف ویٸر ہاٶس میں معروف برانڈز کی بھاری مقدار میں ایکسپاٸرڈ اشیاء موجود تھیں۔ ایکسپاٸر اشیاء کو ظفروال سٹی اور نواحی دیہاتوں کی کریانہ اور سپرسٹورز میں سپلائی کیا جانا تھا۔ زاٸدالمعیاد اشیاء کا استعمال بچوں اور بوڑھوں میں موذی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ کاروبار کی بندش، جرمانے اور سزاؤں کا مقصد کسی کو متاثر کرنا بلکل نہیں ہے، قبلہ درست کروانا مقصود ہے۔ جعلسازی میں ملوث عناصر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ہیں۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بازار سے اشیاء خورونوش خریدنے سے پہلے لیبل اور ایکسپائری ضرور کیا کریں۔ صحت مند پنجاب کی تکمیل کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔خوراک میں ملاوٹ یا جعلسازی دیکھیں تو فوراً 1223 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button