سرکاری اسکول درجنوں ہرے بھرے درخت کاٹ دئیے گئے۔ اہل علاقہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

گاؤں کے لوگوں کی مداخلت پر ملزمان کٹے ہوۓ درختوں کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ درختوں کی کٹائی مقامی ٹیچر کی ملی بھگت سے ہوئی
عارف والا (اصغر علی ڈھڈی سے) سرکاری اسکول درجنوں ہرے بھرے درخت کاٹ دئیے گئے۔ اہل علاقہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق عارف والا کے نواحی گاؤں موضع ڈاہر کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں ملزمان نے چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ سکول کے درجنوں ہرے بھرے سایہ دار درخت کاٹ دیے۔ گاؤں کے لوگوں کی مداخلت پر ملزمان کٹے ہوۓ درختوں کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ درختوں کی کٹائی مقامی ٹیچر کی ملی بھگت سے ہوئی۔ اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر تعلیم پنجاب ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب، ڈپٹی کمشنر پاکپتن اور سی ای او ایجوکیشن پاکپتن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔