خیبر پختونخوا میں دوسرے گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کا اعلان۔ محکمہ تعلیم نے فنڈز ریلیز کرنے کے لیے لیٹر لکھ دیا

یہ منصوبہ لڑکیوں کی معیاری تعلیم اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دے گا، اور موجودہ سرکاری عمارت میں قائم ہونے سے اربوں روپے کی بچت ہوگی۔

پشاور (ایجوکیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا میں دوسرے گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کا اعلان۔ محکمہ تعلیم نے فنڈز ریلیز کرنے کے لیے لیٹر لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ویژن اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا میں لڑکیوں کے لیے دوسرا گرلز کیڈٹ کالج ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم کرنے کا انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے تین سو ملین روپے جاری کرنے کے لیے فنانس سیکرٹری کو لیٹر لکھ دیا۔
یہ منصوبہ لڑکیوں کی معیاری تعلیم اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دے گا، اور موجودہ سرکاری عمارت میں قائم ہونے سے اربوں روپے کی بچت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button