حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی تعیناتی کا ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کے انٹرویو کا شیڈول جاری کر دیا

ایڈیشنل گرانٹ کے میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث سکول سربراہان سمیت بہاولپور ڈویژن کے 46 امیدواروں کے انٹرویو 28 دسمبر 2024 کو کمشنر بہاولپور کے آفس کمپلیکس میں ہوں گے
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی تعیناتی کا ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کے انٹرویو کا شیڈول جاری کر دیا۔ بہاولپور ڈویژن کے 46 امیدواروں کے انٹرویو 28 دسمبر 2024 کو کمشنر بہاولپور کے آفس کمپلیکس میں ہوں گے۔ ایڈیشنل گرانٹ کے میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث سکول سربراہان بھی انٹرویو دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے حکومت پنجاب کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کا ٹیسٹ پاس کرنے والے بہاولپور ڈویژن کے 46 امیدواروں کے انٹرویو کا شیڈول جاری کر دیا۔ بہاولپور ڈویژن کے 46 امیدواروں کے انٹرویو 28 دسمبر 2024 کو کمشنر بہاولپور کے آفس میں ہوں گے۔ ان امیدواروں میں ضلع بہاولنگر کے ایڈیشنل گرانٹ میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث مرد و خواتین سکول سربراہان بھی شامل ہیں۔ ضلع بہاولنگر کی ایک خاتون ایسی بھی ان امیدواروں میں شامل ہیں جن کے پاس دو تحصیلوں کے دو بڑے گرلز ہائی سکولز کا چارج تھا اور انہوں نے دونوں سکولز میں ایڈیشنل گرانٹ کی رقم خرد برد کی تھی۔ اس خاتون کا نام سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کی جناب میں بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں بھی شامل ہے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انکے ایڈیشنل ہڑپ کرنے کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈیشنل گرانٹ کی مد میں غبن کرنے والے سکول سربراہان ضلعی افسران بن کر ایجوکیشن اتھارٹی میں اپنے ماتحتوں کو بلا خوف و خطر سرکاری فنڈز کھانے کی تربیت بھی دیں گے۔