چار سو ذہین طلبا و طالبات کیلئے مفت جدید آئی ٹی کورسز کیلئے کلاسوں کا اغاز۔ طلبا و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

جدید کورسز کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات کو مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ان کو باہنر بنانا ہے تاکہ وہ مستقبل میں بے روز گاری سے بچ سکیں۔ جدید آئی ٹی کورسز تین ماہ میں مکمل کیے جائینگے۔ کامیاب طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جائیں گے۔

دیرلوئر (نمائندہ خصوصی) چار سو ذہین طلبا و طالبات کیلئے مفت جدید آئی ٹی کورسز کیلئے کلاسوں کا اغاز۔ طلبا و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی تنظیم الخدمت فاوندیش کے پروگرام “بنو قابل” میں سلیکٹ ہونے والے دیر لوئر کے چار سو سے زائد ذہین طلباء و طالبات کیلئے عبدالوالی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس اور رفاہ یونیورسٹی چکدرہ میں جدید آئی ٹی کورسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ طلباء و طالبات کو پڑھائے جانے والے کورسز میں گرافکس ڈیزائننگ اور ای کامرس شامل ہے۔جدید کورسز کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات کو مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ان کو باہنر بنانا ہے تاکہ وہ مستقبل میں بے روز گاری سے بچ سکیں۔ جدید آئی ٹی کورسز تین ماہ میں مکمل کیے جائینگے۔ کامیاب طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button