ڈیوٹی سے بھگوڑے ، کرپشن میں ملوث، ڈیوٹی سے غیر پائے گئے اور سیاسی پشت پناہی رکھنے والے ملازمین کو سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کی شٹ اپ کال۔ قوانین کی پابندی کی ہدایت۔ عمل درآمد نا کرنے پر محکمانہ کاروائی کرنے کا فیصلہ

سی ای او ایجوکیشن نے ایسے تمام ملازمین کو سخت تنبیہ کی ہے کہ وہ گورنمنٹ کی جانب سے ملازمین کے لیے مقرر کیے گئے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں اور قوانین کا احترام کریں۔ بصورت دیگر انکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) ڈیوٹی سے بھگوڑے ، کرپشن میں ملوث، ڈیوٹی سے غیر پائے گئے اور سیاسی پشت پناہی رکھنے والے ملازمین کو سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کی شٹ اپ کال۔ قوانین کی پابندی کی ہدایت۔ عمل درآمد نا کرنے پر محکمانہ کاروائی کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر نے ایسے تمام ملازمین کو لیٹر لکھ کر شٹ اپ کال دی جو ڈیوٹی سے بھگوڑے ہیں، کرپشن میں ملوث ہیں اور محکمانہ کاروائی کا سامنا کرنے کی بجائے ممبران اسمبلی کی فون کالز کے ذریعے کاروائی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے ایسے تمام ملازمین کو سخت تنبیہ کی ہے کہ وہ گورنمنٹ کی جانب سے ملازمین کے لیے مقرر کیے گئے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں اور قوانین کا احترام کریں۔ بصورت دیگر انکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔