کیڈٹ کالج میں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد۔ شہید کیڈٹ کے والد کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔

اس موقع پر کیڈٹس نے مختلف کرتب دکھائے ، جس میں جمناسٹک ، جمپنگ ، فائر جمپنگ ، جوڈو کراٹے ، کمانڈوز پریڈ اور دیگر کرتب شامل تھے ۔ جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات بھی دیے گئے ۔

لاڑکانہ ( عبدالفتاح اوڈھو سے) کیڈٹ کالج میں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد۔ شہید کیڈٹ کے والد کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے کیڈٹ کالج ڈوکری میں 33ویں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں کیڈٹ کالج کے کیڈٹ شہید کیپٹن حیدر عباس کے والد ، سید عباس حسن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ مہمان خصوصی سید عباس حسن کو کیڈٹس نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ تقریب میں والدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ اس موقع پر طلبہ نے اپنی فنی اور ذہنی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا۔ پرنسپل کیڈٹ کالج برگیڈیئر (ر) غلام رضا نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ کیڈٹ کالج میں منعقدہ 33 ویں یوم والدیں کی تقریب سے مہمان خصوصی سید عباس حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج کے یوم والدین سے شہید کے باپ کی کی حیثیت سے مہمان خصوصی شرکت میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ کیڈٹ کالج ایک ادارہ ہی نہیں ، بلکہ کردار نظم وضبط اور قیادت کا گہوارہ بھی ہے۔ اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج برگیڈئیر ریٹائرڈ غلام رضا کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے 33 سیشن میں 5 ہزار سے زائد کیڈٹس نے افواج پاکستان، سول سروسز سمیت دیگر شعبوں میں ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ کیڈٹ کالج کو اپنی تعلیمی کامیابیوں پر فخر ہے۔ اس موقع پر کیڈٹس نے مختلف کرتب دکھائے ، جس میں جمناسٹک ، جمپنگ ، فائر جمپنگ ، جوڈو کراٹے ، کمانڈوز پریڈ اور دیگر کرتب شامل تھے ۔ جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات بھی دیے گئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button