چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ایجوکیشن ملک نوشیر لنگڑیال کا دبنگ ایکشن۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نے ایڈیشنل گرانٹ میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث 34 ہیڈ ماسٹرز و ہیڈ مسٹریسز کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ 81 ہیڈ ماسٹرز و ہیڈ مسٹریسز سے ڈی ڈی او پاورز واپس لے لی گئیں

پچاس کروڑ روپے سے زائد کرپشن و لوٹ مار پر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایجوکیشن ملک نوشیر لنگڑیال نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے جواب طلب کیا تھا

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ایجوکیشن ملک نوشیر لنگڑیال کا دبنگ ایکشن۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نے ایڈیشنل گرانٹ میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث 34 ہیڈ ماسٹرز و ہیڈ مسٹریسز کو عہدوں سے ہٹا کر لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ 81 ہیڈ ماسٹرز و ہیڈ مسٹریسز سے ڈی ڈی او پاورز واپس لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل گرانٹ میگا کرپشن سکینڈل کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث 34 ہیڈ ماسٹرز و ہیڈ مسٹریسز کو عہدوں سے ہٹا کر لاہور اپنے آفس میں رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایک دوسرے نوٹیفکیشن میں 81 ہیڈ ماسٹرز و ہیڈ مسٹریسز سے ڈی ڈی او پاورز واپس لے لی گئیں۔
پچاس کروڑ روپے سے زائد کرپشن و لوٹ مار پر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایجوکیشن ملک نوشیر لنگڑیال نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے جواب طلب کیا تھا جس پر سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہوئے اور کرپشن سکینڈل میں ملوث ہیڈ ماسٹرز ، ہیڈ مسٹریسز اور دیگر اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
چند روز قبل سیکرٹری تعلیم نے ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کی اکاؤنٹس برانچ میں تعینات جونیئر کلرک کو بھی اپنے آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button