ہونہار طالب علم کی صوفی فیسٹیول کے تقریری مقابلے میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن۔ اہل علاقہ و اساتذہ کی جانب سے مبارکباد۔

محمد عمیر اصغر کی یہ کامیابیاں نہ صرف ان کی محنت اور صلاحیتوں کی گواہ ہیں بلکہ ان کے اساتذہ اور والدین کے لیے بھی فخر کا باعث ہیں۔ اہلِ علاقہ ان کی اس شاندار کامیابی پر بے حد خوش ہیں اور ان کے درخشاں مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔
منڈی بہاءالدین(بیورو رپورٹ) منڈی بہاءالدین کے علاقے پانڈووال کے ہونہار طالب علم محمد عمیر اصغر، جو اپنی غیرمعمولی تعلیمی اور تقریری صلاحیتوں کی وجہ سے مشہور ہیں، نے صوفی فیسٹیول کے تقریری مقابلے میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقے پانڈووال کے رہائشی نوجوان طالب علم محمد عمیر اصغر نے اپنی تعلیمی کامیابیوں کا سفر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول پانڈووال سے میٹرک کے امتحان میں اعلیٰ نمبروں کے ساتھ پاس کر کے شروع کیا۔ اپنی محنت اور لگن کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں سپیریئر کالج گوجرہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 492 نمبروں کے ساتھ ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کے بعد انہوں نے الحمرا ہال لاہور میں منعقدہ صوفی فیسٹیول میں تقریری مقابلے میں حصہ لیا، جہاں ان کی فصیح و بلیغ تقریر نے سامعین اور ججز کو بے حد متاثر کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ان کی اس غیرمعمولی کامیابی پر انہیں 50 ہزار روپے نقد انعام اور ایک خوبصورت شیلڈ سے نوازا۔ محمد عمیر اصغر کی یہ کامیابیاں نہ صرف ان کی محنت اور صلاحیتوں کی گواہ ہیں بلکہ ان کے اساتذہ اور والدین کے لیے بھی فخر کا باعث ہیں۔ اہلِ علاقہ ان کی اس شاندار کامیابی پر بے حد خوش ہیں اور ان کے درخشاں مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔