تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات۔ سکولز کی طویل بندش پر والدین اور اساتذہ پریشان

اساتذہ کرام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی تعلیمی سیشن میں ورکنگ ڈیز کم ہوتے ہیں اب سموگ اور سردی کی طویل چھٹیوں کی وجہ سے بورڈ کا امتحان دینے والی کلاسز شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

لاہور (ویب ڈیسک) تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات۔ سکولز کی طویل بندش پر والدین اور اساتذہ پریشان ۔ تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پنجاب میں تعلیمی ادارے 20 دسمبر سے 13 جنوری تک بند رہیں گے۔ موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں سکولز کی طویل بندش پر طلباء و طالبات خوش ہیں تو دوسری طرف والدین اور اساتذہ کرام بچوں کی پڑھائی کا دورانیہ کم ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ مارچ میں میٹرک کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں۔ جبکہ گزشتہ ماہ سموگ کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے تھے۔ اساتذہ کرام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی تعلیمی سیشن میں ورکنگ ڈیز کم ہوتے ہیں اب سموگ اور سردی کی طویل چھٹیوں کی وجہ سے بورڈ کا امتحان دینے والی کلاسز شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button