سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولز کا آن لائن پورٹل پی آئی ٹی بی سے پی ایم آئی یو کو منتقل کرنے کا اعلان کر دیا

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولز کا آن لائن پورٹل پی آئی ٹی بی سے پی ایم آئی یو کو منتقل کرنے کا اعلان کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولز کا آن لائن پورٹل پی آئی ٹی بی سے پی ایم آئی یو کو منتقل کرنے کا اعلان کر دیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل واٹس ایپ چینل پر شیئر کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ “پیاری ٹیم! یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ SIS کامیابی کے ساتھ PMIU میں منتقل ہو گیا ہے۔” اس پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوری طور پر پہلے سے موجود ایپ کو ڈیلیٹ کر کے نئی ایپ انسٹال کریں۔