سیکرٹری ایجوکیشن بھی فراڈیوں سے محفوظ نا رہ سکے۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اپنے نام سے بنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو جعلی قرار دے دیا۔ آڈیو پیغام میں اساتذہ کو فراڈیوں کے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کرنے سے منع کر دیا

مصدقہ اطلاعات و نوٹیفکیشن وغیرہ صرف سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے ہی شیئر کیے جاتے ہیں۔ سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب

بہاولنگر ( سیف الرحمن کلوکا سے) سیکرٹری ایجوکیشن بھی فراڈیوں سے محفوظ نا رہ سکے۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اپنے نام سے بنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو جعلی قرار دے دیا۔ آڈیو پیغام میں اساتذہ کو فراڈیوں کے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کرنے سے منع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب بھی فراڈیوں سے محفوظ نا رہ سکے۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اپنے نام سے بنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو فیک قرار دیکر لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا پر اس اکاؤنٹ کے ذریعے پنجاب بھر کے اساتذہ سے تبادلہ جات و دیگر محکمانہ امور کے لیے رشوت وصول کی جا رہی تھی۔ شکایت ملنے پر سیکرٹری ایجوکیشن نے اس اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا پیغام جاری کرتے ہوئے اساتذہ کرام سے کہا

ہے کہ انکا کوئی پرسنل سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔ اس لیے ان کے نام پر کسی کو پیسے نا دیں۔ انہوں نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انکی طرف سے مصدقہ اطلاعات و نوٹیفکیشن وغیرہ صرف سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے ہی شیئر کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button