سوشل میڈیا کے اس دور میں ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ کوئی بھی بات تحقیق کے بغیر دوسرے سے شیئر نہ کرے کیونکہ فیک نیوز نہ صرف معاشرے میں انتشار کا باعث ہے بلکہ اس سے انسانی شخصیت پر بھی برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال

عوام سیاسی و مذہبی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر سوچیں اور کسی بھی خبر خواہ وہ سیاسی ہو یا مذہبی اس کی جانچ پڑتال کر کے ہی اس پر یقین کریں۔ اجمل جامی

ساہیوال (ویب ڈیسک) وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ کوئی بھی بات تحقیق کے بغیر دوسرے سے شیئر نہ کرے کیونکہ فیک نیوز نہ صرف معاشرے میں انتشار کا باعث ہے بلکہ اس سے انسانی شخصیت پر بھی برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ عام انسان بلا سوچے سمجھے فرقہ وارانہ پوسٹ کو بھی فارورڈ کررہا ہے جس سے منافرت اور نفرت کو فروغ مل رہا ہے۔ وہ یہاں فیک نیوز کے معاشرے پر اثرات اور اس سے بچاؤ بارے ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے جس میں معروف اینکر پرسن اجمل جامی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار سید اصغر علی شاہ، کنٹرولر امتحانات مبشر سعید اور ڈاکٹر محمد ایوب نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے نوجوان نسل خصوصاً طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ فیک نیوز کا تدارک اپنی قومی ذمہ داری سمجھ کر کریں اور جھوٹ کے پھیلاؤ میں معاون نہ بنیں۔ انہوں نے ملک کے رائے عامہ بنانے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ اس معاشرتی برائی کے خاتمے میں اپنا کرداربھی ادا کریں۔ اس سے پہلے اپنے خطاب میں اجمل جامی نے فیک نیوز کے نقصانات اور معاشرے میں پولرائزیشن کے پھیلاؤ میں اس کے بھیانک کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ عوام سیاسی و مذہبی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر سوچیں اور کسی بھی خبر خواوہ سیاسی ہو یا مذہبی اس کی جانچ پڑتال کر کے ہی اس پر یقین کریں۔ سیمینار کے آخر میں وائس چانسلر نے انہیں خصوصی شیلد بھی دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button