اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور میپکو کے درمیان ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے شعبوں میں جدت لانے، علم کے تبادلے اور باہمی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایم او یو سائن۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، وائس چانسلر، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور اور میپکو کے سی ای او نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے

بہاولپور (ویب ڈیسک) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور میپکو کے درمیان ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے شعبوں میں جدت لانے، علم کے تبادلے اور باہمی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایم او یو سائن۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، وائس چانسلر، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور اور میپکو کے سی ای او نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ ایم او یو تعلیمی اور صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔ اس شراکت داری کا مقصد ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے شعبوں میں جدت طرازی، علم کے تبادلے اور باہمی ترقی کو فروغ دینا ہے، جس سے اہم پیشرفت کی راہ ہموار ہوگی۔
اس موقع پر IUB کے آفیشلز ڈاکٹر اظہر حسین، ایسوسی ایٹ پروفیسر، جناب محمد ناصر، ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی اور جناب وحید خان، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button