نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں پارلیمانی سیکریٹری تعلیم نے پاکستان پہنچنے پر ملالہ یوسف زئی کا استقبال کیا

ملالہ یوسفزئی زئی کے علاؤہ غیر ملکی مندوبین بھی “انٹرنیشنل کانفرنس برائے مسلم خواتین، چیلینجز اور مواقع” کے نام سے ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں پارلیمانی سیکریٹری تعلیم نے پاکستان پہنچنے پر ملالہ یوسف زئی کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق نوبل ایوارڈ حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ اسلام آباد پہنچنے پر پارلیمانی سیکرٹری تعلیم نے ملالہ یوسفزئی کا استقبال کیا۔ ملالہ یوسف زئی لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گی اور خواتین کی تعلیم سے متعلق چینلنجز کے حل کے حوالے سے گفتگو کریں گی۔ ملالہ یوسفزئی زئی کے علاؤہ غیر ملکی مندوبین بھی “انٹرنیشنل کانفرنس برائے مسلم خواتین، چیلینجز اور مواقع” کے نام سے ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button