سکول چوروں کے نشانے پر آ گئے۔ چور دیوار کی اینٹیں نکال کر سولر والی بیٹری چوری کرکے لے گئے

اساتذہ اور طلباء و طالبات نے احتجاج کیا اور چوری ہونے والے سامان کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
نوشہروفیروز(ویب ڈیسک) فتح پور میں سکول چوروں کے نشانے پر تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ اردو بوائز پرائمری اسکول فتح پور بھریاروڈ میں چور دیوار کی اینٹیں نکال کر سولر والی بیٹری چوری کرکے لے گئے۔ ہیڈ ماسٹر محمد رفیق چوہان اور اسکول ٹیچر محمد رمضان کی قیادت میں طلباء و طالبات نے احتجاج کیا اور چوری ہونے والے سامان کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔