اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس میں شعبہ انگریزی لسانیات کی سربراہ ڈاکٹر بشریٰ شوکت کی سربراہی میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے پینل ڈسکشن کا انعقاد

پینل ڈسکشن کے ساتھ ساتھ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک تخلیقی تحریری مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیا گیا۔

بہاول نگر( بیورو رپورٹ) وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی ہدایت پر بہاولنگر کیمپس میں شعبہ انگریزی لسانیات کی سربراہ ڈاکٹر بشریٰ شوکت کی سربراہی میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر مصباح اختر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ تعلیم، ڈاکٹر رابعہ نذیر سربراہ شعبہ معاشیات، ڈاکٹر نفیس اختر سربراہ شعبہ نفسیات، ڈاکٹر حنا آفرین اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کمپیوٹر سائنسز اور ڈاکٹر عنبر شبیر اسسٹنٹ پروفیسر، اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایجوکیشن کی ڈائریکٹر اور ای سی او ڈاکٹر عنبر اور ڈینٹل ایجوکیشن کالج کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حنا آفرین اسسٹنٹ پروفیسر نے پینل ڈسکشن میں حصہ لیا۔ نظامت کے فرائض زنیرہ قدیر وزٹنگ لیکچرر، شعبہ انگریزی لسانیات نے انجام دیئے۔ پینل ڈسکشن کے ساتھ ساتھ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک تخلیقی تحریری مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیا گیا۔ ڈاکٹر بشریٰ شوکت نے پینل ڈسکشن میں ڈاکٹر رفاقت علی ڈائریکٹر بہاولنگر کیمپس کی رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button