لیڈی لیمپ کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز کے تیسرے بیج کی گریجویشن مکمل ہونے پر پر وقار تقریب کا انعقاد، کامیاب طلبہ کو ڈگریاں دی گئی

تیمرگرہ(نیوز ڈیسک) لیڈی لیمپ کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز تیمرگرہ کے تیسرے بیج کی گریجویشن مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیڈی لیمپ کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز تیمرگرہ کے تیسرے بیج کی گریجویشن مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارہ کے طلباء و طالبات ان کے والدین، اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔۔اس موقع پر طلباء و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر، اور قوالی پیش کیں، جن سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔ تقریب سے نرسنگ ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عنایت الحق، پرنسپل سعید الرحمن ودیگر شرکاء نے نرسنگ کے شعبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگ شعبہ صحت کا بنیادی حصہ ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کے ذریعے یہ پیشہ عظیم عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے پیشے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر گریجویشن مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں، جبکہ مہمانوں اور کالج انتظامیہ کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے۔