یونیورسٹی میں فیکلٹی کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز، پروگرام کی افتتاحی تقریب کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کی

پروگرام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے شروع کیا گیا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے کہا کہ ایسے پروگرام پیشہ ورانہ مہارتوں کو سیکھنے کے لئے نہایت اہم ہیں۔

رینالہ خورد(نیوز ڈیسک) یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں فیکلٹی کےلیے تین ہفتوں کے تربیتی کورس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ پروگرام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے پروگرام کی افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے کی ہے۔ اس طرح کے تربیتی پروگرام پیشہ وارانہ مہارتوں کو سیکھنے کےلیے نہایت اہم ہیں۔ پروفیسر سجاد مبین نے کہا ہے کہ تربیتی پروگرام اساتذہ کو تحقیق اور تدریس کے نئے رجحانات سے روشناس کروائے گا، ہم یونیورسٹی کو دنیا کی صف اول کی یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button