نجی سکول میں تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد۔ امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے

تقریب کے مہمان خصوصی علمائے کرام ، سینیئر صحافی کاشف رمضان اور کاروباری شخصیت ایم ارشاد اقبال جیولرز نے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے

رائیونڈ (کاشف رمضان سے) اقرا دارالاطفال ہائی سکول میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے تقریب کے مہمان خصوصی علمائے کرام اور سینیئر صحافی کاشف رمضان سینئر نائب صدر سٹی پریس کلب اور کاروباری شخصیت ایم ارشاد اقبال جیولرز نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ اقرا دارالاطفال ہائی سکول میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کا اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا تقریب کو پروقار بنانے کے لیے رائیونڈ اقرا دار الاطفال ہائی سکول کے طلبہ و طالبات نے مختلف ٹیبلو پیش کیے۔ سینئر نائب صدر سٹی پریس کلب رائےونڈ کاشف رمضان اور کاروباری شخصیت ایم ارشاد جیولرز نے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ سکول کے پرنسپل حافظ نصیر کا کہنا تھا کہ الحمدللہ ہمارے ادارے میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم طلبہ و طالبات حاصل کر رہے ہیں ہمارے سکول کا سٹاف محنتی اور اعلی تعلیم یافتہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button