سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کا کرپشن مافیا پر کاری وار، مالی بدعنوانی، نااہلی، اقربا پروری اور فراڈ کے الزامات پر نیب کے سابق ملزم سمیت دو بااثر کلرک معطل، پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا حکم جاری۔

معطل کلرکس میں سے ایک نیب کے مشہور مقدمے میں جیل کاٹ چکے ہیں۔ سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے سی ای او ایجوکیشن کے دلیرانہ فیصلے کی ستائش۔

بہاولنگر (سیف الرحمن کلوکا سے) سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کا کرپشن مافیا پر کاری وار، مالی بدعنوانی، نااہلی، اقربا پروری اور فراڈ کے الزامات پر دو بااثر کلرک معطل، پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا حکم جاری۔ سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے سی ای او ایجوکیشن کے دلیرانہ فیصلے کی ستائش۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں تعینات ہونے والے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر ڈاکٹر عطاء محمد نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل فورٹ عباس کے دفتر میں تعینات دو بااثر کلرکس مسٹر مختار احمد پیر زادہ اور محمد احسن زاہد کو معطل کر کے سی ای او ایجوکیشن آفس بہاولنگر میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ معطلی کے لیے جاری کی گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دونوں کلرکس پر مالی بدعنوانی، نااہلی ، اقربا پروری اور فراڈ کے الزامات ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر نے دونوں کلرکس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا بھی حکم دے دیا ہے۔
مسٹر مختار احمد کرپشن کے الزامات کے تحت نیب کی تحویل میں بھی رہ چکے ہیں۔عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کے کرپشن مافیا کے خلاف اقدامات کو سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button